بنگلورو،6؍ستمبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی پرمیشور نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ریاست بھر میں اندرا کینٹینس کی جلد توسیع کرے گی۔بنگلورو کی بی ای ایل روڈ پر واقع اندرا کینٹین میں عوام کے ساتھ ناشتہ کرنے کے بعد پرمیشور نے کہا کہ انہو ں نے اس مسئلہ پر چیف منسٹر سے تبادلہ خیال کیا ہے اور انہو ں نے ریاست بھر میں ایسی ہی سبسیڈی والی کینٹینس کے آغاز پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔